فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، آئی ایس پی آر (فائل فوٹو)

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نرائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ سپاہی جنید شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاکہ کسی بھی بچ جانے والے دہشت گرد کا خاتمہ کیا جاسکے۔
Load Next Story