مسلسل دہشت گردی سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خطرے میں

بائیومیٹرکس سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کیلیے نادراکو4مہینے درکارہیں،صوبائی حکومت مارچ یااپریل میں تیارہے،وزیر بلدیات


Numainda Express January 24, 2014
میونسپل کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہورہی ہے،وزیربلدیات۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: ملک میں ایک بار پھر امن وامان کی خراب صورتحال اور خیبرپختونخوا میں پھر دہشتگردی وخون ریزی کی نئی لہرکی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان کاکہناہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیے تیارہے اور نئے بلدیاتی آرڈیننس کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ملک میں آئے روزدھماکوں اور طالبان کیخلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات بروقت کرانا ناممکن نظر آرہاہے ۔

 photo 6_zpse196b369.jpg

تحریک انصاف نے جنرل الیکشن مئی2013ء میں بلدیاتی الیکشن3 مہینے کے اندراندرکرانے کا وعدہ کیا لیکن اب اس وعدے کی تکمیل ناممکن ہوگئی ہے، انھوں نے کہا کہ بائیو میٹرکس سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کیلیے نادراکو4 مہینے درکار ہیں۔ حکومت مارچ کے آخر یا اپریل کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے تیارہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میونسپل کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہورہی ہے اور جماعت اسلامی وفاقی حکومت کی نجکاری کیخلاف ہے توصوبے میں کس طرح نجکاری کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں