ایبٹ آباد میں پڑوسی کے ہاتھوں 2 معصوم بچوں اوران کی دادی قتل

مقتول نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا


Numainda Express July 19, 2021
مقتول نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ فوٹو : فائل

LARKANA/ KARACHI: ڈونگا گلی میں ایک شخص نے اپنے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔

ایبٹ آباد کے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود می واقع علاقے سمبر سیر عربی میں ایک شخص نے پڑوس میں رہائش پزیر 2 بچوں اور ان کی دادی کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ ملزم نے بچوں کی ماں کو بھی شدید زخمی کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملک اعجاز خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ملزم معین نے اپنے پڑوسی عامر عباس کے گھر پر دستک دی اور دیگچہ مانگا ،75سالہ تاج بی بی نے دروازہ کھولا ، اس نے اندر آکر ضیف خاتون پر چھری کے وار کیے پھر اس کی بہو کے کمرے میں داخل ہوا اور افشاں بی بی زوجہ عامر عباس کو بھی چھری کے وار سے زخمی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں