ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں تین پاکستانی ایکشن میں دکھائی دیں گے

طاہرزمان، زاہد علی اور غلام غوث ہاکی مقابلوں میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ٹوکیو پہنچ چکے ہیں


Sports Reporter July 19, 2021
طاہرزمان، زاہد علی اور غلام غوث ہاکی مقابلوں میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ٹوکیو پہنچ چکے ہیں

ٹوکیو اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں تاہم تین پاکستانی ضرور ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

طاہرزمان، زاہد علی اور غلام غوث ہاکی مقابلوں میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ٹوکیو پہنچ چکے ہیں، ان تینوں کو ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپکس میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیاگیاہے۔یہ تینوں پاکستانی ہاکی مقابلے کوآرگنائز کرنے میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور اولمپکس منتظمین کی معاونت کریں گے۔

ہاکی ایونٹ کا آغاز چوبیس جولائی سے ہورہاہے، سابق کپتان طاہر زمان اولمپکس میں پاکستان ٹیم کی طرف سے کھیل چکےہیں۔ جبکہ غلام غوث اور زاہد علی پہلی بار اولمپکس میں ذمہ داریاں دینے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اٹک سے تعلق رکھنے والے زاہد علی اور لاہور کے غلام غوث نے اولمپکس ایونٹ کا حصہ بننے کو یادگار قرار دیتے ہوئے بہترین طریقے سے فرائض ادا کرنے کا عزم کیاہے، جبکہ طاہر زمان کا کہناہےکہ ہاکی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو مس کریں گے۔دعاہےکہ اگلے اولمپکس میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں