اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھت بارش میں ٹپکنے سے الیکٹرانک آلات خراب

چھت پر نصب قیمتی سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی


Staff Reporter July 19, 2021
چھت پر نصب قیمتی سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں پانی پانی ہوگیا، ائیرپورٹ کے چھتوں سے داخل ہونے والے پانی سے قیمتی املاک کا نقصان ہوا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق بارشی پانی چھت سے داخل ہوا جس سے قیمتی سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہوگئی، پانی سے امیگریشن سمیت دیگر کاؤنٹرز میں نصب کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر الیکٹرونکس آلات ناکارہ ہوگئے، ائیرپورٹ پر موجود عملے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر نکاسی آب کا ناقص نظام ہونے سے ہر سال مون سون میں بارشی پانی چھت سے داخل ہوتا ہے جس سے املاک کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں کیا جاتا۔

ادھر جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے رنیال سمیت متعدد علاقوں میں بارشی پانی جمع ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولپنڈی اسلام آباد میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہوا جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، مارکیٹوں سے پانی نکالتے رہے، ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقہ واسا کی حدود میں نہیں آتا اس کے باوجود واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر پانی کی نکاسی کررہی ہیں، ہیوی مشینری کی مدد سے علاقے سے پانی نکالا جارہا ہے، جس کو جلد کلئیر کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |