خضدار میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم 3 افراد جاں بحق

نجی کمپنی کی کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، جب کہ پک اپن گاڑی وڈھ سے خضدار کی جانب رواں دواں تھی


ویب ڈیسک July 19, 2021
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ۔ فوٹو : فائل

وہیرمدرسہ الحرمین کے علاقے میں ہونے والے کوچ اور پک اپ کے تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وہیرمدرسہ الحرمین میں کوچ اور پک اپ کے مابین تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کی کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، جب کہ پک اپن گاڑی وڈھ سے خضدار کی جانب رواں دواں تھی کہ وہیر کے علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اور زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |