نیٹو سپلائی لائن محفوظ بنانے کے پابند ہیں شاید امریکا کو ہدف نہیں ملا اس لیے ڈرون حملے رُکے ہوئے ہیں سیک?

امریکاکوبتادیا شکیل آفریدی کورہانہیں کیا جائیگا، مستحکم اور پرامن افغانستان نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کے مفادمیں ہے


امریکانے خود ایک اسرائیلی جاسوس کوکئی سال سے قید کر رکھاہے مگر شکیل آفریدی جو سی آئی اے جاسوس ہے اسے چھوڑنے کیلیے پاکستان پردبائوڈال رہاہے،فوٹو: فائل

سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ دھرناسیاسی معاملہ ہے،بین الاقوامی معاہدے کے تحت نیٹوسپلائی جاری رکھنے کے پابند ہیں۔

شاید امریکا کو کافی عرصے سے کوئی ہدف نہیں ملا جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ڈرون حملے نہیں ہو رہے، امریکا کو دو ٹوک بتادیا،شکیل آفریدی کوامریکی مطالبے پر رہا نہیں کیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی برائے دفاع کااجلاس جمعرات کوچیئرمین سینیٹرمشاہدحسین کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری دفاع آصف یاسین ،ڈی ایچ اے کراچی کے حکام میجرجنرل مظہرسعیداوربریگیڈئیرعبداللہ وارکان کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے پاک امریکا دفاعی مشاورتی اجلاس کے 22ویں اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹرمشاہدحسین نے کہاکہ امریکا کامائنڈسیٹ تبدیل نہیں ہوا،امریکانے خودایک اسرائیلی جاسوس کوکئی سال سے قیدکررکھاہے مگرشکیل آفریدی جوایک سی آئی اے جاسوس ہے کوچھوڑنے کیلیے پاکستان پردبائوڈال رہاہے امریکی امدادکوشکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی مذمت کرتے ہیں،یہ دہرامعیار ہے۔

 photo 1_zps58bab2c8.jpg

اجلاس میں سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے پاک امریکادفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کی بریفنگ دی۔سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ انھوں نے بتایاکہ امریکی حکام پرواضح کیاہے کہ مستحکم اور پرامن افغانستان نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیاکے مفادمیں ہے،ارکان کمیٹی کے سوالات کے جواب میں سیکریٹری آصف یاسین نے بتایاکہ امریکی حکام کوواضح طورپرڈرون حملے بندکرنے کاموقف پیش کیاگیاجودہشت گردی کے خلاف جنگ کومتاثرکرنے کاباعث ہیں،آج کل ڈرون حملے کم ہوئے ہیں شاید امریکا نے پاکستان کی بات سن لی ہے یا پھر انھیں ٹارگٹ ڈھونڈنے میں مشکلات آرہی ہوں گی۔سیکریٹری دفاع نے کہاکہ امریکی دفاعی حکام کوبھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافے پرتحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاگیاہے کہ بھارتی دفاعی بجٹ میںاضافہ پاکستان کے کل دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے امریکی حکام کویہ بھی بتایاہے کہ بھارت کیسے چین پرحملہ کرسکتاہے جبکہ اس کے پاس ہمالیہ کوپارکرنے کے لیے دفاعی وسائل ہی نہیں۔

سیکریٹری دفاع نے کہاکہ شام یاسعودی عرب میں پاک فوج کی خدمات نہیں دی جارہیں نہ ہی وہاں پاک فوج کاکوئی کرداربن رہاہے ۔سینیٹرحاجی عدیل کے نیٹوسپلائی کیخلاف دھرنے کے بارے میں سوال کے جواب میںسیکریٹری دفاع نے کہاکہ نیٹوسپلائی کیخلاف دھرناسیاسی معاملہ ہے،پاکستان نیٹوسپلائی کیلیے عالمی معاہدے کاپابندہے اورنیٹوسپلائی پاکستان کے راستے جاری رہے گی ۔اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اورپورٹ قاسم اتھاٹی کی زمین ڈی ایچ اے کوفروخت کیے جانے کامعاملہ بھی زیرغورآیا۔کمیٹی نے سیکریٹری دفاع سے کراچی پورٹ ٹرسٹ اورپورٹ قاسم کی ہزاروں ایکڑ اراضی کوکوڑیوں کے بھائواورڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کولیزپردینے کے معاملے کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں