عوامی انقلاب کے بعد نجکاری منسوخ اثاثے واپس لینگے طاہرالقادری
ملکی اثاثے کلیئرنس سیل پر ہیں،ملک کسی حکمراں یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں
ISLAMABAD:
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ملکی اثاثے کلیئرنس سیل پر ہیں، ملک کسی حکمراں یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں ہے کہ ملکی ادارے جب چاہے جس بھائو بیچ دیے جائیں۔
ڈاکا زنی کا عمل نہ رکا تو عنقریب ایک کروڑ پاکستانیوں کا انقلاب آ رہا ہے، فراڈ، بدد یانتی اور کرپشن پر مبنی نجکاری کو عوامی انقلاب کے بعد منسوخ کر کے ریاست کے اثاثے واپس لیے جائیں گے، انقلاب کے بعد ضرورت ہوئی تو عالمی معیار کے مطابق نجکاری کرائیں گے۔
اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق جمعرات کوبذریعہ وڈیو کانفرنس تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ 1997 سے 1999تک جب یہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو ایک درجن سے زائد قومی اثاثے اپنی فیملی اور سیاسی رفقا کو بیچے، ایسی اندھیر نگری دنیا میں نہیں ہوتی۔