ضلع وسطی اور کورنگی کا کچرا چینی اور ہسپانوی کمپنیاں اٹھائیں گی

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جانب سے شہر کو صاف رکھنے کی کاوشوں کو سراہا


ویب ڈیسک July 19, 2021
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جانب سے شہر کو صاف رکھنے کی کاوشوں کو سراہا

حکومت سندھ نے کورنگی اور سینٹرل اضلاع سے کچرا اٹھانے کیلیے چینی اور ہسپانوی فرموں کے ساتھ دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط کردیے۔

حکومت سندھ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے تحت اگست کے دوسرے ہفتے سے کورنگی اور سنٹرل اضلاع سے 3500 ٹن کچرا اٹھانے اورانہیں ٹھکانے لگانے کے لئے چینی اور ہسپانوی فرموں کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کے دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چینی کمپنی میسرز گنسو اور ہسپانوی فرم میسرز اربسر کے عہدیداروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع کورنگی کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن ایک چینی فرم گنسو کو تفویض کیا گیا ہے۔ ضلع کورنگی میں روزانہ 1920 ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے۔ چینی فرم 2000 سینیٹری ورکرز کو تعینات کرے گی اور ضلع میں 500 سینیٹری مشینری کو موبیلائز کرے گی تاکہ کچرا کو لینڈ فل سائٹس پر جمع اور پھینکا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل روزانہ 1920 ٹن کچرا پیدا کرتا ہے، یہ فرم کچرا جمع کرنے اور اسے لینڈ فل سائٹ پر پھینکنے کی ذمہ دار ہوگی، اس سے ضلع میں 2000 سے زیادہ سینیٹری ورکرز اور 500 سینیٹری مشینری کارکن تعینات ہوں گے چونکہ وسطی ضلع گنجان آباد ہے لہٰذا ہسپانوی کمپنی کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے لئے خصوصی مشینری استعمال کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جانب سے کراچی شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں