انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بلوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا


ویب ڈیسک July 19, 2021
قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بلوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا(فوٹو:فائل)

قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بلوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا اور انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

قرضوں کی ادائیگی اور درآمدی بل بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے دباؤکے اثرات عید کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری دن بھی دیکھے گئے اور کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مزید کم زور ہوگیا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی اور انٹر بینک میں ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ انٹر بینک میں پیر کو ڈالر کی قدر 1 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد 161 روپے 54 پیسے پر پہنچ گئی۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1 روپے70 پیسے بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 162 روپے میں فروخت ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |