2024

چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی آرمی چیف کی چین کو یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا


ویب ڈیسک July 19, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ او چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔(فوٹو:آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، آرمی چیف نے داسو بس واقعےپر چینی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں داسو میں ہونے والے واقعے پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنےدیرینہ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنے عزم کو چیلنج کرنے والی تمام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور خصوصاً پاک چین اسٹریٹیجک اشتراک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں