فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گرفتار

راج کندرا مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے، ممبئی کرائم برانچ


ویب ڈیسک July 19, 2021
راج کندرا اور ان کے ساتھی مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرنے کے لیے زبردستی کرتے تھے، ممبئی پولیس(فوٹو:فائل)

پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں مشہور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو حراست میں لے لیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں کرائم برانچ ممبئی نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور اسی کیس کی بنیاد پر تمام تر شواہد کے ساتھ راج کندرا کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ممبئی کرائم برانچ کے پاس راج کندرا کے خلاف کا فی شواہد موجود ہیں۔ جب کہ تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔



رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے 2 مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ اور ان فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔

بھارت کی بے باک ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جس میں پونم پانڈے نے موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا، دوسری جانب راج کندرا اور ان کے ساتھ سوربھ خشوہ نے پونم پانڈے کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں