افغان صدارتی محل پر نماز عید کے دوران راکٹوں سے حملہ

راکٹ حملے کے وقت افغان صدر محل میں نماز عید کی ادائیگی میں مصروف تھے

راکٹ حملے کے وقت افغان صدر محل میں نماز عید کی ادائیگی میں مصروف تھے

افغان صدر کی رہائش گاہ پر عید کی نماز کے دوران راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔


افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں صدر اشرف غنی کی رہائشگاہ کے قریب نماز عید کے دوران راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، راکٹ حملے کے وقت افغان صدر اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار صدارتی محل میں نماز عید کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق پروان سے کے علاقے سے 3 راکٹ فائر کیے گئے جو باغ علی مردان اور چمن ہوزوری کے علاقوں میں گرے، واقعہ کے بعد صدارتی محل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story