سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

پاکستان اور بھارت سمیت کئی ملکوں میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی


ویب ڈیسک July 20, 2021
جکارتہ، انڈونیشیا میں آج عیدالاضحیٰ کی نماز باجماعت کا منظر (20 جولائی 2021؛ فوٹو: اے ایف پی)

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان، انڈونیشیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نمازِ عید ادا کی جاچکی ہے جبکہ پورے سعودی عرب میں سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد سے وہاں بھی سرکاری مذبح خانوں میں قربانی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |