نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے گارڈ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

انتظامیہ نے 9 ہزار کینڈین ڈالر اور اہم دستاویزات مالک کو تلاش کرکے حوالے کردیں


ویب ڈیسک July 20, 2021
مسافر زاہد محمد لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ایئرپورٹ پر بھول گیا تھا فوٹو: ایکسپریس

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجلینس گارڈ نے ایمانداری و فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 9 ہزار کینڈین ڈالر اور اہم دستاویزات مالک کو تلاش کرکے حوالے کردیں۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کراچی سے آنے والی پرواز نمبر پی کے 308 کے زاہد محمد نامی مسافر ائیرپورٹ پہنچے تو اپنا پاوچ جس میں 9 ہزار کینڈین ڈالر، شناختی کارڈ اور اہم دستاویزات وغیرہ تھیں ائیرپورٹ پر بھول گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ویجلینس گارڈ رضوان نے پاوچ لاوارث پڑا دیکھ کر اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور فوری طور پر ڈیوٹی ٹرمینل مینجر کو اطلاع کرکے ڈالرز سمیت تمام اشیاء ان کے حوالے کیں، بعدازاں مسافر کو تلاش کرکے ضروری قانونی کاروائی کےبعد تمام اشیاء مسافر زاہد محمد کے حوالے کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |