حکومت کا پنجاب کے بلدیاتی ادارے عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ
بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے ”خصوصی بحالی“ کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔
حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے عید قربان کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب بھر میں سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لئے "خصوصی بحالی" کمیٹی کا اہم اجلاس 23 جولائی جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کردیے
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات،یونین کونسلوں کے سیکرٹریز،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ز بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس بابت مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی،جبکہ تحصیل کونسل راولپنڈی کی بحالی کے لئے بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاسوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مکمل ٹائم فریم فائنل کیا جائے گا۔