نواز شریف فیصلہ کریں قوم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے خورشید شاہ

ہرشہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک January 24, 2014
موجودہ صورت حال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیئے, اپوزیشن لیڈر فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ریاست دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے وزیراعظم نواز شریف فیصلہ از جلد فیصلہ کریں قوم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

سی ایم ایچ راولپنڈی میں آر اے بازار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قوم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، حکومت فیصلہ کرے، پاکستان پیپلز پارٹی بھی ملک میں امن کے لئے فوجی آپریشن سمیت ہر حکومتی فیصلے کا ساتھ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن ریاست دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے، موجودہ صورت حال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیئے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کہتے ہیں کہ انھیں حکمران نھیں لیڈر چاہیئے، زخمیوں کے تاثرات سن کرہمارا سرشرم سے جھک گیا، فوج ملک کی حفاظت کے لیے لڑرہی ہے، دہشت گردی کے حل کے لیے وزیراعظم نوازشریف کو جلد از جلد فیصلہ کریں، پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں