عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی

آئندہ تینوں دن موسم ابر آلود رہنے، شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter July 20, 2021
آئندہ تینوں دن موسم ابر آلود رہنے، شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات (فوٹو : فائل)

محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فارہیٹ ویو کے مطابق عید قرباں کے تین دن گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، سابقہ مون سون سلسلے کے اثرات کے سبب شہر کا موسم مکمل ابر آلود رہنے اور اس دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان موجود رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت سے معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، 21 جولائی کو خلیج بنگال میں مون سون کی نئی لو فارمیشن بن سکتی ہے، 23 جولائی سے نئے مون سون سلسلے کے اثرات سندھ کا رخ کریں گے۔

نتیجے میں 23 سے 25 جولائی کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھ، شہید بے نظیر باد، سکھر، لاڑکانہ کشمور، گھوٹکی، خیرپور، دادو، جامشورو، ٹنڈوالہ یاراور قمبر شہدادکوٹ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

منگل کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہا، ایم جناح روڈ، ملیر، لانڈھی سمیت کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ جناح ٹرمینل، گلشن حدید، اورنگی ٹاؤن میں ایک ملی میٹر جبکہ پی اے ایف بیس مسرور پر 0.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

دیگر رین آبزرویٹریز پر ریکارڈ ہونے والی بارش ٹریس رہی، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا، سمندری ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |