كورونا كے خطرات لوگ عید گھروں میں منائیں گورنر بلوچستان

عوامی سطح پر معمولی غفلت اور بے احتیاطی یا غیرسنجیدگی كا مظاہرہ كرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سكتے ہیں، گورنر

عوامی سطح پر معمولی غفلت اور بے احتیاطی یا غیرسنجیدگی كا مظاہرہ كرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سكتے ہیں، گورنر۔ فوٹو : فائل

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے كہا ہے كہ كورونا كے خطرات کے پیش نظر لوگ عید گھروں میں منائیں۔

گورنر بلوچستان سے گورنرہاؤس كوئٹہ میں گرینڈ الائنس پرائیویٹ اسكولز ایسوسی ایشن كے چیئرمین جعفرخان كاكڑ كی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو كرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان لیوا كروناوائرس كے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بچوں كے تعلیمی نقصان كے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں كے غریب اساتذہ اكرام اور مالكان بھی كئی مشكلات سے دوچار ہوئے ہیں۔ انہوں نے وفد كی جانب سے اُجاگر كئے گئے مسائل كے حل كیلئے اپنے ہر ممكن تعاون كا یقین دلایا۔


دریں اثناء گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبے بھر كے عوام سے اپیل كی كہ جان لیوا كورونا وائرس سے بچاؤ كی خاطر اس مرتبہ عیدالاضحیٰ سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے، عالمی وبا كے خطرے كے پیش نظر اس مرتبہ گورنر ہاؤس كوئٹہ میں بھی عید الاضحٰی كے موقع پر عید مباركبادی كے حوالے سے كوئی اہتمام نہیں ہے۔

اپنے ایک پیغام میں گورنر سید ظہور احمد آغا نے عوام كو مخاطب كرتے ہوئے كہا كہ حفاظتی تدابیر كی پاسداری كے حوالے سے عوامی سطح پر معمولی غفلت، ذرہ بھر بے احتیاطی یا غیرسنجیدگی كا مظاہرہ كرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سكتے ہیں، لہٰذا ضروری ہے كہ عوام بھی حكومت كے ساتھ مكمل تعاون كریں۔

انہوں نے كہا كہ ہمیں باجماعت نمازوں بالخصوص عیدالاضحیٰ كی نماز سمیت ہر قسم كے اجتماعات اور تقریبات كے دوران بھی كوروناوائرس كی حساسیت كو سنجیدگی سے لینے اور كورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد كی اشد ضرورت ہے۔
Load Next Story