کراچی کی مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک July 20, 2021
مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں، ترجمان (فائل فوٹو)

سپرہائیوے مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائیوے میں آخری دن بیوپاری بھی خوش اور خریداروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، مویشی منڈی میں جانور خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مویشی منڈی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں نیچے آگئیں۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ 9 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں آخری روز تک 7 لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا اور 41 روز سے سجنے والی مویشی منڈی میں فروخت کے لیے صرف 5 فیصد جانور رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بیوپاریوں نے شہریوں کی فراغ دلی کا خوب فائدہ اٹھایا، خوشی خوشی گھروں کو واپسی شروع کردی، قوت خرید نہ ہونے کے باوجود شہریوں نے بڑی رغبت سے خریداری کی، سہراب گوٹھ مویشی منڈی کے 48 بلاکس میں سے 85 فیصد پنڈال خالی ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عیدالضحیٰ کے روز بھی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے جانور دستیاب ہوں گے، مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار روپے میں بھی جانور آسانی سے دستیاب ہے، مویشی منڈی میں 40 سے 50 ہزار کا جانور بھی فروخت ہوا، اس وقت اچھی نسل کے بکرے بھی 25 ہزار میں فروخت ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں