پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی

پرویز مشرف کی بائیں شریان بند ہے خدانخواستہ ہارٹ اٹیک ہوا تو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، میڈیکل رپورٹ اے ایف آئی سی

انجیو گرافی کے فیصلے تک پرویز مشرف کو مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے، رپورٹ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔

ایکسپری نیوز کو حاصل ہونے والی سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ میں اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی زندگی بچانے کے لیے فوری انجیو گرافی ضروری ہے تاہم پرویز مشرف پاکستان میں انجیو گرافی کرانے کے لئے تیار نہیں، پرویز مشرف سمجھتے ہیں پاکستان میں دل کی سرجری کے لیے جدید نظام نہیں اس لئے وہ بیرون ملک اپنی مرضی کے اسپتال سے انجیو گرافی کرانا چاہتے ہیں۔


آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خدانخواستہ پرویز مشرف کو ہارٹ اٹیک ہوا تو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ سابق صدر کی بائیں شریان بند ہے اور یہ مرض انتہائی خطرناک ہے جب کہ کسی بھی قسم کے دباؤ کی صورت میں یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجیو گرافی کے فیصلے تک پرویز مشرف کو مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے۔

عدالت میں پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میجر جنرل سید محمد عمران مجید کی سربراہی میں چار رکنی بورڈ نے تیار کی ہے جب کہ یہ رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story