دنیا کی سب سے مہنگی موم بتیقیمت ساڑھے چار لاکھ روپے

اسمیلز لائک کیپیٹلزم نامی موم بتی جلتے وقت چمڑے والے بٹوے اور نوٹوں کی بو خارج کرتی ہے

اسمیلز لائک کیپیٹلزم نام کی یہ موم بتی دنیا بھر میں مہنگی ترین موم بتی ہے جس کی قیمت 2021 برطانوی پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ فلیمنگ کریپ ویب سائٹ

دنیا کی سب سے مہنگی موم بتی منظرِ عام پرپیش کردی گئی ہے جس کی قیمت 2021 برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستان روپوں میں چار لاکھ چالیس ہزار روپے کی ہے۔

فلیمنگ کریپ نامی کمپنی نے یہ بودار موم بتی بنائی ہے جو 30 گھنٹے تک جلتی رہتی ہے۔ 'اسمیلز لائک کیپٹلزم' نام کی اس مومو بتی کو سبزیجاتی سویا موم اور بازیافت شدہ (ری سائیکل) اجزا سے تیار کیا گیا ہے۔ جیسے ہی آپ موم بتی جلاتے ہیں اس سے خالص چمڑے کے بٹوے اور نوٹوں کی بو آتی ہے۔ اس طرح یہ سرمایہ داری نظام کا احساس دلاتی ہے۔

لیکن یہاں ایک بات اہم ہے کہ اس موم بتی کے لیے ادا کی جانے والی خطیر رقم پورے برطانیہ کے بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ اس طرح یہ مہنگی ترین شے ایک فلاحی مقصد کے تحت تیار کی گئی ہے۔ تاہم دنیا بھر کے اسٹور میں دیگر قیمتی خوشبوؤں والی موم بتیاں بھی فروخت ہورہی ہیں۔




فلیمنگ کریپ کے مالک اولیوربور کہتے ہیں کہ خوشبودار موم بتیوں کے بہت سے برانڈ ہیں جن کی قیمت ایک ہزار پونڈ تک ہوتی ہے۔ تاہم اسے بیچنے والے اس ہوشربا قیمت کی کوئی وضاحت نہیں کرسکتے لیکن ہم اس رقم کو فلاحی کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔

اولیور نے کہا کہ تمام موم بتیاں ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہیں جس کی تیاری میں جنون اور محبت نمایاں ہے۔ 'اس طرح ہم ایک معیاری شے تو دے ہی رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ہرممکن مدد بھی کررہے ہیں،' انہوں نےکہا۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اب تک کتنے لوگوں نے یہ مہنگی ترین موم بتی خریدی ہے۔
Load Next Story