ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

عوام سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کررہے ہیں


ویب ڈیسک July 21, 2021
قربانی کا سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا فوٹو: فائل

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبات اور دیہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام اورمفتیان کرام نے اپنے خطبات میں اسوہ ابراہیمی علیہ السلام اور دین اسلام میں قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کررہے ہیں، قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس پر حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاہم کہیں بھی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں