پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پھر بلاک کردیا

نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے ٹک تاک پابندی لگائی گئی، پی ٹی اے


ویب ڈیسک July 21, 2021
پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ٹِک ٹاک کو بلاک کیا گا ہے فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بلاک کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کی کارروائی اس پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل إکتلف عدالتوں کی جانب سے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے احکامات آتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں