کورونا وبا مثبت کیسز کی شرح 626 فیصد ہوگئی فعال مریض 51 ہزار سے متجاوز

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی، این سی او سی

کورونا کے 2 ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی فوٹو: فائل

KARACHI:
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 6.26 فیصد ہوگئی ہے جب کہ فعال مریضوں کی تعاداد 51 ہزار 529 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار186 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 579 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.26 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک 9 لاکھ 96 ہزار 451 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 34 نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 40 افراد کورونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 22 ہزار 888 ہوگئی ہے، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 51 ہزار 529 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 590 کی حالت تشویشناک ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story