مریم نواز کشمیر میں وزیراعظم کےخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں شیخ رشید

افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں چند گھنٹے لاپتہ ہوئی، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 21, 2021
داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہورہی ہیں، وزیر داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کشمیر میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بھی بیٹی ہے،چند گھنٹوں میں کوئی لڑٖکی 4 ٹیکسیاں بدلتری ہے تو اس کا طلب یہ ہے کہ یہاں امن و امان کا مسئلہ نہیں، لڑکی نے جتنی ٹیکسیاں بدلیں ان کے ڈرائیور ہمارے پاس ہیں، یہ اغوا نہیں گمشدگی کا معاملہ ہے کیونکہ جو اغوا کرتا ہے وہ مطالبات کرتا ہے۔ ہمیں اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور ملزمان شناخت کرے۔

دوسو ڈیم کے ملازمین کی بس کے حادثے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے،اس واقعے سے متعلق وزارت خارجہ ہی بہتر بتا سکتی ہے، اس حوالے سے چینی سفارت خانے اوردفتر خارجہ مل کر بیان جاری کریں گے۔ وزیراعظم نے تمام سیکورٹی انتظامات درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، وہ جو زبان استعمال کررہی ہیں وہ عمران خان کے خلاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |