مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی حکومت سندھ کا اختیار ہے مراد علی شاہ

پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے اور کئی گئے لیکن سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک July 21, 2021
پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی حکومت سندھ کا اختیار ہے۔

سیہون میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عید کے بعد وزیر اعظم سندھ آئیں، وزیر اعظم بننے کے بعد وہ سندھ میں آج تک ایک رات بھی نہیں رکے، سندھ کے لوگوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق ہے، مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان سندھ میں کس کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مخالفت میں کئی اتحاد آئے اور کئی گئے لیکن سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی کا فیصلہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے حق میں ہوتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مرتضٰی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی حکومت سندھ کا اختیار ہے، گورنر سندھ سمیت پی ٹی آئی کو ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر اعتراض کا حق نہیں۔ یہ میرا حق نہیں کہ اعتراض کروں خیبر پختونخوا میں فلاں شخص وزیر کیوں ہے، پیپلز پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جس کا جو اختیار ہے وہ استعمال کرے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی سمجھ آئے گی کہ وہ اپنا آئینی اور قانونی حق سمجھتے ہوئے اپنا اعتراض کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |