چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک

مواصلاتی نظام درہم برہم، لاکھوں افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور

مواصلاتی نظام دریم برہم، لاکھوں افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور

صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں کے باعث 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ ایک لاکھ کے قریب افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ٹرین سمیت دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ بارشوں کے باعث ایک ڈیم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق آرمی کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیلابی پانی کو شہر سے باہر نکالنے کے لیے ریسکیو ورک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بارشوں اور سیلاب کے باعث پیدا صورت حال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story