اداکاری اورڈانس میں موجود خامیوں کودورکرنے کی کوشش کررہا ہوں دبنگ خان

مجھے ڈانس، اداکاری اور خود پرمزید محنت کرنے کی ضرورت ہے اور میں اس حوالے سے محنت کربھی رہا ہوں، سلمان خان


IANS January 24, 2014
سلمان خان کی فلم "جے ہو" آج بھارت سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دینے والے دبنگ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری اور ڈانس میں اب بھی کمزوریاں ہیں جن پر انہیں قابو پانے کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔

اپنے بہنوئی اتل اگنی ہوتری کی فلم "اوتیری" کے ٹریلر کی ریلیز کی تقریب کے موقع پر سلمان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈانس، اداکاری اور خود پر محنت کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے وہ جس حد تک ممکن ہے محنت بھی کررہے ہیں ، سلو میاں کا کہنا تھا کہ ان کی فلموں کو کافی پسند کیا جا تا ہے،شائقین کو میری تمام چیزیں بتہر نظرآتی ہیں تاہم میں اپنی خامیوں پرقابوپاکر اسے مزید کم کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم "جے ہو" آج بھارت سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں