قومی ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہوگی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا
MUZAFFARGARH:
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شکست خوردہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہوگی۔
مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہونے والے قومی اسکواڈ کی گزشتہ روز مانچسٹر میں کی گئی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔ پاکستانی دستہ مقامی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے بارباڈوس پہنچے گا جہاں پر اسکواڈ کی آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی، بارباڈوس میں ایک روز تمام لوگ آئسولیشن میں رہیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ دورے میں 2 ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں جس کے لیے پاکستان میں موجود کھلاڑیوں کی روانگی 26 جولائی کو ہوگی۔