مسلم لیگ ن ملک میں دھاندلی کی بانی جماعت ہے میاں محمود الرشید

11 مئی اور ضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر كسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک January 24, 2014
الیكشن كمیشن ضمنی انتخاب میں دھاندلی كا نوٹس لے اور تمام كرداروں كو انصاف كے كٹہرے میں لایا جائے، میاں محمود الرشید فوٹو؛فائل

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے كہا ہے كہ مسلم لیگ (ن) ملک میں دھاندلی كی بانی جماعت ہے اور صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی كی بدترین مثال قائم كی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے كہا كہ 11 مئی كو بھی پنجاب میں بدترین دھاندلی كر كے مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آئی اور اس كے بعد بھی ضمنی انتخابات میں دھاندلی كا سلسلہ نہیں ركا اور خوشاب میں تو دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت فیصلہ كر چكی ہے كہ 11 مئی اور ضمنی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر كسی بھی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی بلكہ اس پر بھر پور آواز بلند كرکے حكمرانوں كا اصل چہرہ قوم كے سامنے بے نقاب کریں گے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ الیكشن كمیشن كو ضمنی انتخاب میں ہونے والی دھاندلی كا نوٹس لینا چاہئے اور ان تمام كرداروں كو انصاف كے كٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے عوام كے حق پر ڈاكہ مارتے ہوئے خوشاب میں دھاندلی سے(ن) لیگ كے امیدوار كو كامیاب كرایا ہے۔ انہوں نے كہا كہ پنجاب كے عوام باشعور ہیں وہ دھاندلی كرنے والوں كے چہروں كو دیكھ رہے ہیں اور انہیں كبھی معاف نہیں كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں