باجوڑ کے راغگان ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق 7 لاپتہ

کشتی میں 18 افراد سوار تھے


ویب ڈیسک July 22, 2021
کشتی میں 18 افراد سوار تھے

ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے میں راغگان ڈیم میں کشتی الٹنے سے 18 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 لاپتہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، آرمی کے غوطہ خوروں اور دیگر امدادی اداروں نے رات کے وقت آپریشن میں حصہ لیا۔

کشتی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ 7 افراد کو بچالیا گیا جب کہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ زندہ نکالے گئے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ ہو رہا ہے۔ جن افراد کو بچایا گیا ان میں سے 6 افراد زیر علاج ہیں اور 1 کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ کشتی میں مقامی سیاح سوار تھے جو عید پر پکنک منانے ڈیم گئے تھے جب کہ کشتی خستہ حال ہونے اور گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھانے کی وجہ سے ڈوبی۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |