2024

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

بلدیاتی اداروں کی جانب سے لاکھوں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے


ویب ڈیسک July 22, 2021
بلدیاتی اداروں کی جانب سے لاکھوں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے

عید قربان کے موقع پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

فرزندان توحید اپنے مویشی اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ قربانی کا یہ سلسلہ کل عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیے ہیں اور بڑے ڈمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں کو ذیلی سیکٹرز میں تقسیم کرکے صفائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی اداروں کی جانب سے لاکھوں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے آلائشیں سڑکوں گلیوں میں پڑے ہونے کی شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی جارہی ہے اور ان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، جس پر حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں