2024

قربانی کے بھینسے کو گولیاں مارنے پر 8 افراد گرفتار

واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرلیا گیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک July 22, 2021
واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرلیا گیا، پولیس حکام

شہر قائد میں قربانی کے لیے لایا گیا بھینسا بدک کر بھاگ گیا جس پر مقامی افراد نے بے قابو بھینسے پر گولیاں برسادیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گزشتہ روز بھینسے کو فائرنگ کرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔ مویشی کے مالک معین الرحمان نے ناتجربہ کار قصائی منگوایا جس کی وجہ سے جانور بھاگ گیا۔



جانور قابو میں نہ آیا تو مالک نے مسلح ساتھیوں کی مدد لی اور بھینسے پر شدید فائرنگ کی گئی۔ کلاشنکوف، ریپیٹر اور ٹی ٹی کے ذریعے بھینسے کو نشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے ‏لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا۔



پولیس نے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرکے 8 مسلح افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ باقی 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ اینیمل ایکٹ کی دفعہ سمیت مقدمے میں دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس اسلحے کے لائسنس موجود ہیں۔

arrest

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں