شام کی سرکاری میڈیا تنظیم ''اورتاس'' کے مطابق، اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔
خبر میں بتایا گیا کہ میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص کو ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے جہاں پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔