پی ٹی آئی کی حمایت پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا پارٹی سے اخراج

عبدالرشید ترابی اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک July 22, 2021

تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔

آزاد کشمیر کے الیکشنز میں ضلع باغ سے جماعت اسلامی کے اہم امیدوار عبدالرشید ترابی تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔



اس پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اپنے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ جماعت آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ خارج کرنے کا اعلان کیا۔ عبدالرشید ترابی اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر نے پی ٹی آئی کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔

rashhed-turabi

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |