کراچی میں واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 48 انچ کی لائن سے پانی کا رساؤ ہورہا ہے، ذرائع

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 48 انچ کی لائن سے پانی کا رساؤ ہورہا ہے، ذرائع

نیو ایم اے جناح روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے بیشتر علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں لیکن متعدد بار پینے کے پانی کی لائن پھٹنے سے لاکھوں گیلن سڑکوں پر بہہ جاتا ہے، جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔


اس بار کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن کا میٹھا اور صاف پانی بہنے لگا اور لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا لیکن واٹر بورڈ حکام تاحال غائب ہیں، جب کہ عید کے موقع پر بھی شہری ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 48 انچ کی لائن سے پانی کا رساؤ ہورہا ہے، واٹر بورڈ کی غفلت سے شہر کے کئی علاقوں میں لائنوں کی لیکج معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں لائن سے پانی نہیں آتا اور مہنگے داموں ٹینکرز منگوانے پڑتے ہیں، جب کہ تین دن سے پینے کا پانی ضائع ہوکر گٹروں اور نالوں میں جا رہا ہے، اور کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
Load Next Story