لاہور میں 3 بھائیوں کا ملازمہ پر تشدد ٹانگ کی ہڈی توڑ دی

ملزمان نے بہن سے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بھائی کا بیان

واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

نواں کوٹ کے علاقہ میں نوجوانوں نے ملازمہ پر تشدد کرکے ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔

 
Load Next Story