2024

عائزہ خان کی بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے روپ میں ویڈیو وائرل

مجھے ڈرامے میں انجلی کردار ادا کرتے ہوئے بہت مزہ آیا، عائزہ خان


ویب ڈیسک July 22, 2021
عائزہ خان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی انجلی بنی ہوئی ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

پاکستان ٹی وی کی سپراسٹار عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے مشہور کردار 'انجلی' کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

عائزہ خان کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو جس میں بالی ووڈ فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' کی انجلی بنی ہوئی ہیں سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ عائزہ خان نہ صرف ویڈیو میں انجلی کی طرح نظر آرہی ہیں بلکہ بالکل ان کی طرح اداکاری بھی کررہی ہیں۔ انجلی کا کردار فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ادا کیاتھا۔

1998 میں ریلیز ہوئی فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم تھی۔ جس میں اداکارہ کاجول نے انجلی، شاہ رخ خان نے راہول اور رانی مکھرجی نے ٹینا کا کردار نبھایا تھا۔ لوگوں کو نہ صرف فلم بہت پسند آئی تھی بلکہ فلم کے یہ تینوں کردار بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔ خاص طور پر کاجول کا کردار جو فلم کی ابتدا میں ٹام بوائے کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

عائزہ خان نے انجلی کے کردار میں اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے ڈرامے میں یہ کردار ادا کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کب آپ میرا یہ روپ دیکھیں گے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRoADMGBqHV/"]

واضح رہے کہ عائزہ خان نے''انجلی'' کا کردار اپنے آنے والے ڈرامے ''لاپتہ'' میں ادا کیا ہے۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان ایک ٹاک ٹاکر کے کردار میں نظر آئیں گی اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی مشہور فنکاراؤں کی طرح کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں