فواد چوہدری نے افغان نائب صدر کو مردار خور لکڑ بھگا قرار دے دیا

تم کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہوجاؤ گے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک July 22, 2021
تم کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہوجاؤ گے، فواد چوہدری۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے افغان نائب صدر امراللہ صالح کو مردار خور لکڑ بھگا قرار دے دیا۔

افغانستان بہادر قوم کا ملک ہے، نہ کہ تمہارے جیسے لکڑ بھگوں کا۔ تم لوگوں کو افغانستان یا اس خطے سے بہت معمولی سی دلچسپی ہے، کیوں کہ تم تو صرف کچرا چننے والے مردار خور ہو جو وقت آتے ہی محفوظ ٹھکانوں کی طرف فرار ہوجاؤ گے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان نائب صدر امراللہ صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا کہ ہماری تاریخ میں ایسی کوئی تصویر نہیں ملتی یہ پاکستان کی تاریخ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں