کورونا وائرس نے ایک اورڈاکٹرکی جان لے لی 

ڈاکٹراقبال نوری کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمارہوتا تھا


ویب ڈیسک July 23, 2021
اب تک 101 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 165 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹرکی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس نے ایک اورڈاکٹرکی جان لے لی۔ ڈاکٹراقبال نوری دو ہفتے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ایک ہفتے سے نجی اسپتال میں داخل تھے تاہم چارروز قبل انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا تھا۔

ڈاکٹراقبال نوری نے ڈاؤمیڈیکل کالج سے 1984 میں گریجویٹ کیا تھا۔ ڈاکٹراقبال نوری کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمار ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ اب تک 101 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 165 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں