نوجوان پاکستانی ماڈل لارا مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لارا مدھوال کی ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی


ویب ڈیسک July 23, 2021
لارا مدھوال کی ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ، فوٹوانسٹاگرام

لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان فیشن ماڈل اور اسٹائلسٹ لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

ماڈل لاریب مدھوال، لارا مدھوال کے نام سے مشہورتھیں اس کے علاوہ وہ اپنی منفرد اسٹائلنگ کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ لارا مدھوال سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ فعال تھیں جہاں وہ اپنی ماڈلنگ اور اسٹائلنگ کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کرتی رہتی تھیں۔



ایک مقامی میڈیا کے مطابق لارا مدھوال کی قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا کہ لارا بالاکوٹ میں حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔ لارا کی دوست نے مزید بتایا کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ براہ مہربانی لارا کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

سوشل میڈیا پر لارا کی اچانک موت پر ان کے قریبی دوستوں اورمداحوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں