مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک July 23, 2021
قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس فوٹو : فائل

NEW YORK: مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں اب بھی آپریشن جاری ہے، اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں