حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ٹرانسفامر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے


ویب ڈیسک July 23, 2021
گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ٹرانسفامر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے سے شدید جھلسنے والے افراد کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اور عملے کی عدم دستیابی کے سبب متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم نہ ہوسکیں۔

اس پر انہیں حیدرآباد سے 163 کلومیٹر دور کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 5 افراد انتقال کرگئے۔ پولیس کے مطابق انتقال کرجانے والوں میں سجاد قریشی،وقاص، نعمان، تابش اور شجاعت شامل ہیں۔ 12 افراد اب بھی کراچی کے دو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

اے سیکشن پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں قتل باالسبب اور نقصان رسانی کی دفعات کے تحت حیسکو کے پانچ ملازمین کے خلاف درج کرلیا جس میں حیسکو ملازمین سہیل، فیصل، اسماعیل، سلیم اور ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد 5 حیسکو ملازمین میں سے تین ملازمین خود بھی ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے حیسکو چیف اور ایس ایس حیدرآباد سے رابطہ کیا۔ انہوں نے متعدد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ ماہ 18 جون کو بھی اسلام چوک پر ٹرانسفامر پھٹنے سے گرم تیل نکلا جس سے 7 افراد بری طرح جھلس گئے تھے جن میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس طرح دو ماہ میں ایک ہی نوعیت کے واقعات میں متعدد افراد کی جانیں گئیں۔

https://twitter.com/i/status/1418441522731749376

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں