کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش

جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسی نیشن نہ کرائیں اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک July 23, 2021
سندھ حکومت کا این سی اوسی اور پی ٹی اے کو سم بلاک کرنے کے لیے خط لکھنےکا فیصلہ فوٹو: فائل

PARIS: سندھ حکومت نے انسداد کورونا کے لیے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے این سی اوسی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے موبائل سم بلاک کرانے کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونی کیٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ لگوائیں اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائے ساتھ ہی اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں