سندھ میں کورونا کی صورتحال عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے مراد علی شاہ

صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک July 23, 2021
صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کورونا وائرس کی صورتحال عید کے بعد مزید خراب ہوسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 فیصد ہوگئی ہے جب کہ کراچی میں گذشتہ روز 21.58 کیسز تھے، ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جب کہ اب عید کے بعد صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لہذا اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن بہت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں