عید پربسیارخوری کے 2 ہزارسے زائد مریضوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا
قربانی کے وقت چھری سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 جبکہ جانوروں کی ٹکرسے 12 افراد زخمی ہوئے، ترجمان اسپتال
عید کے موقع پربسیارخوری کے 2 ہزارسے زائد مریضوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر 5 ہزار سے زائد مریضوں کو ایل آرایچ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، جن میں سے بسیارخوری کے 2 ہزارسے زائد مریض شامل ہیں۔
ترجمان محمد عاصم کے مطابق 5 ہزارمریضوں میں سے میڈیکل کے 3 ہزارسے زائد جبکہ سرجیکل کے دو ہزارسے زائد مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
عید کے ایام میں روڈ ایکسیڈنٹ کے 190 زخمیوں جبکہ جانوروں کی ٹکرسے 12 زخمیوں کو ایل آر ایچ ایمرجنسی لایا گیا جب کہ قربانی کے وقت چھری سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 ہیں۔