ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا

ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا۔ (فائل فوٹو)

ریلوے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی ہے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث ریلوے ٹرین آپریشن دھرم بھرم ہوگیا ہے، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کے باعث متعدد مسافروں نے اپنی ٹکٹیں ری فنڈ بھی کروالی ہیں۔


لاہور، ملتان، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان آنے جانے والی متعدد ٹرینیں2 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں ان ٹرینوں میں کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین 5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، رحمان بابا5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، پاکستان ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی سے براستہ قصور لاہور آنے والی ٹرین فرید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی اور راولپنڈی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی سر سید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، گرین لائن ایکسپریس ٹرین ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

فیصل آباد آنے والی ملت ایکسپریس ٹرین 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، خیبر میل ٹرین دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جعفر ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، علامہ اقبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، قراقرم ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی اور کراچی سے براستہ لاہور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔

اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض سیکشنوں پر ٹریک مینٹننس کے کام کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں البتہ چند روز میں ٹرین آپریشن بہتر ہوجائے گا۔
Load Next Story