محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی
تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس کے باعث موسم بہتر ہوجائے گا، جمعہ کو درجہ حرارت 35.2 ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 25 اور 26 جولائی کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان کم ہوچکا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات راجستھان تک محدود دکھائی دے رہے ہیں جس سے امکان پیدا ہوگیا کہ کراچی میں سابقہ پیش گوئی کے مطابق گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہونے کا امکان کم ہے البتہ دیہی سندھ کے اضلاع بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپورخاص اور سانگھڑ میں تیز بارش کا امکان موجود ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق 25 اور 26 جولائی کو شہر میں موسم ابرآلود رہنے جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس دوران کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے موسم قدرے بہتر ہوجائےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو شہر میں حدت رہی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری جبکہ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب صبح کے وقت 82 جبکہ شام کو 70 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔