انٹربینک میں ڈالر مزید مضبوط اور روپیہ کمزور ہوگیا

بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے، ماہرین


ویب ڈیسک July 23, 2021
بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے، ماہرین (فائل فوٹو)

HOUSTON, TEXAS: انٹربینک میں ڈالر مزید مضبوط اور روپیہ کمزور ہوگیا ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوکر 162 روپے کی سطح بھی عبور کرنے کے بعد انٹربینک میں دس ماہ کی بلند سطح 162 روپے 32 پیسے پر بند ہوا ہے، جولائی 2021ء میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہ جولائی میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 157.54 روپے سے بڑھ کر 162.32 روپے کا ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر مضبوط اور روپیہ کمزور ہو رہا ہے، بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں